محمد رؤف راجہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن مقرر،تعیناتی خوش آئند ہے، سردار ثاقب

اسلام آباد (پی این ایچ)محمد رؤف راجہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن مقرر،چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے انہیں نوٹیفکیشن دیا،اس موقع پر محمد رؤف راجہ نے کہا کہ وہ اپنی تعیناتی کو اعزاز سمجھتے ہوئے نوجوانوں کی ہر طرح کی مدد کےلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،ان کی تعیناتی پر صدر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز سردار ثاقب نسیم نے کہا کہ محمد رؤف راجہ کی تعیناتی خوش آئند ہے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے منصب سے انصاف کرتے ہوئے اسے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے استعمال کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام جیسے اقدامات نوجوانوں کو بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کررہے ہیں ،حکومت ایسے مزید اقدامات سے نوجوانوں کی محرومیوں کا خاتمہ کرسکتی ہے۔