فیصل راٹھور نے وزیر حکومت چوہدری محمد رشید کو برطرف کر دیا

مظفرآباد(پی این ایچ) وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چوہدری محمد رشید کو وزارت سے برطرف کر دیا،چوہدری محمد رشید پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پلاننگ و ڈویلپمنٹ کے وزیر تھے،واضح رہے چوہدری محمد رشید کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان کی برطرفی کے حوالے سے تاحال حکومتی موقف سامنے آسکا نہ ہی چوہدری رشید کی جانب سے کسی قسم کی وضاحت کی گئی.