اسلام آباد(پی این ایچ)عوام پر پٹرول بم پھر گرا دیا گیا،حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام پر پھر بوجھ ڈال دیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اگلے ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اور اس کا اطلاق 9 مئی سے ہوگا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کرکے فی لیٹر قیمت 414 روپے 58 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹرنئی قیمت 414 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل 399 روپے 86 پیسے تھی۔حکومت نے اس سے قبل 29 اپریل کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔
پٹرول ،ڈیزل پھر مہنگا،قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر
