پنکی کے بعد ملکہ بھی گرفتار ، 35کلو چرس برآمد

کراچی(پی این ایچ)کراچی کے علاقے خدا داد کالونی قبرستان کے قریب 35 کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دوران کارروائی منشیات فروش ملزمہ نرگس عرف ملکہ کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمہ پوش علاقوں میں منشیات سپلائی اور فروخت کرتی تھی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمہ کے مزید ساتھی بھی اس نیٹ ورک میں شامل ہیں۔