اسلام آباد(پی این ایچ)مہنگائی کی ماری عوام پر حکومت نے تھوڑا سا ترس کھا لیا ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 5 روپے کی کمی ،حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے اگلے ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے اور اس کا اطلاق 16 مئی 2026 سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 409 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔حالیہ کمی کے بعدپیٹرول کی فی لیٹر قیمت 414 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 409 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا فیصلہ
