اسلام آباد(پی این ایچ)ڈپٹی کمشنر آفس کے نام سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔ نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں تمام سرکاری و نجی دفاتر 20 اپریل 2026 سے تاحکمِ ثانی بند رہیں گے، تاہم دستاویز پر واضح طور پر “FAKE” کی مہر لگی ہوئی ہے جس سے اس کی جعلی حیثیت سامنے آ گئی ہے۔مبینہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ حکم ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کے دفتر سے جاری کیا گیا تھا، لیکن حکام کے مطابق ایسا کوئی سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر بھروسہ کریں۔حکام نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی نوٹیفکیشن پھیلانا قابلِ سزا جرم ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد میں تمام سرکاری و نجی دفاتر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار
