راولپنڈی(پی این ایچ)سابق تحصیل ناظم راولپنڈی وسابق چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(RDA)حامد نوازراجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا واقعہ قابل نفرت ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے۔شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ کھڑی ہے ۔حامد نواز راجہ نے معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی بروقت اور موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کرنا ہماری فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرات کا واضح ثبوت ہے۔ حامد نواز راجہ کامزید کہناتھاکہ سیکیورٹی اداروں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کے امن و استحکام پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔
بلوچستان میں دہشتگردی کا واقعہ قابل نفرت ،مذمت کرتے ہیں،حامد نوازراجہ
