حکومت کا بڑا فیصلہ،پاور ڈویژن ملازمین کیلئے فری یونٹس ختم

اسلام آباد (پی این ایچ )توانائی بحران،حکومت کا بڑا فیصلہ،پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم ۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے فری یونٹس کی سہولت کے خاتمے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم ،ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا، فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا، اللہ تعالیٰ نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز انہیں عطا فرمایا ہے۔