راولپنڈی(پی این ایچ)راولپنڈی سوشل میڈیا پر آج رات سے تاحکم ثانی مارکیٹس بند کیے جانے کی بے بنیاد خبر کا معاملہ،دکانوں و مارکیٹس کی بندش کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے ایسا کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا گیا، سی پی اوراولپنڈی میں تمام مارکیٹس اور کاروبار حسب معمول حکومت کی پالیسی کے مطابق رات آٹھ بجے تک کھلے ہیں، سی پی اوغیرملکی وفود کی آمدورفت کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے موثر سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں،شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، تمام سپروائزری افسران فیلڈ میں سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کررہے ہیں، فول پروف سکیورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس شب و روز تندہی کے ساتھ سرگرم عمل ہے.
راولپنڈی،لاک ڈائون کا مشکوک نوٹیفکیشن ،سی پی او کی تردید ،کاروبار معمول کے مطابق کھلیں گے
