سب انسپکٹر راجہ ارسلان یاسین نے بطور ایس ایچ او تھانہ بنی چارج سنبھال لیا

راولپنڈی (رپورٹ:حمزہ قریشی) سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے سب انسپکٹر راجہ ارسلان یاسین کو ایس ایچ او تھانہ بنی تعینات کر دیا۔ نئے ایس ایچ او نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے اور تھانہ بنی کی حدود میں امن و امان کی بہتری اور جرائم کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ بنی راجہ ارسلان یاسین کا کہنا تھا کہ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات کے مطابق تھانہ بنی میں شہریوں کو بہتر پولیس سروس کی فراہمی اور تھانہ کلچر میں بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ایس ایچ او راجہ ارسلان یاسین کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔دریں اثنا علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے ایس ایچ او اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے اور تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔