سکیورٹی اداروں کی کارروائی، را کیلئے جاسوسی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (پی این ایچ)سیکیورٹی اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں جاسوسی میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے را کے لیے جاسوسی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کا تعلق نارووال، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا ایپس پر خواتین رقم کا جھانسہ دے کر حساس معلومات تک رسائی حاصل کرتی تھیں، ملزمان کو رقوم کرپٹو والٹس اور بینک اکانٹس کے ذریعے منتقل کی گئیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ را سے منسلک خواتین سے مسلسل رابطے میں تھے۔ ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ان کو قانونی کارروائی کے بعد سزائیں سنا دی گئیں۔