اسلام آباد (پی این ایچ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پرنس محمد بن سلمان بارے ٹرمپ کے توہین آمیز جملے قابل مذمت ہیں ۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ محمد بن سلمان بارے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کا ایسے فاتر العقل شخص کو صدر مسلط کرنا سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم حکمرانوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اسلامی بلاک اور امریکہ واسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلہ میں ایک آواز بننے کی ضرورت ہے
شہزادہ سلمان بارے ٹرمپ کے توہین آمیز جملے قابل مذمت ہیں ،مولانا فضل الرحمن
