عمران خان کی بیٹوں سے 20منٹ بات کرائی گئی،علیمہ خان

اسلام آباد (پی این ایچ)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے 20منٹ تک بات کروائی گئی ہے۔ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کی آواز سن کر بے حد خوش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں بانی کے ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں فوری علاج کے منتظر ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ ماہر ڈاکٹروں کو بانی کی بینائی بحال کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے، علاج کی فراہمی میں مبینہ طور پر جان بوجھ کر تاخیر کے باعث بانی کی بینائی متاثر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی کے علاج میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور بینائی کے مستقل نقصان کو روکنے کے لیے فوری طور پر ماہرین کی دیکھ بھال ضروری ہے۔