لکی مروت(پی این ایچ نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ذرائع کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو وہ گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران گولا دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق سٹی ہسپتال میں اب تک 5 بچوں کی لاشیں اور 12 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے، سٹی ہسپتال میں منتقل کیے گئے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک مارٹر شیل گھر پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ترجمان باجوڑ پولیس اسرار سلارزئی نے بتایا تھا کہ گوہاتی مہمند میں ایک شہری کے گھر پر مارٹر شیل گرا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لار خالازو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا
لکی مروت ، مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق
