راولپنڈی(پی این ایچ)حکیم شہزاد کے خلاف مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ کیس ایک خاتون ٹک ٹاکر کی شکایت پر درج کیا گیا، جس میں مقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نے صلح کے بہانے انہیں اپنے دواخانے بلایا۔ الزام ہے کہ ملاقات کے دوران حکیم شہزاد نے زبردستی کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر خاتون کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں زیادتی کی کوشش سمیت دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
مبینہ جنسی زیادتی ،حکیم شہزاد کیخلاف مقدمہ درج،گرفتار کر لیاگیا
