نارووال، اوباشوں کی طالبہ سے زیادتی، تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا

سیالکوٹ (پی این ایچ )نارووال میں اوباشوں کی بات نہ ماننا طالبہ کا جرم بن گیا جہاں جنسی ہوس پوری کرنے کے لیے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ واقعہ بہلول پور میں پیش آیا جب کہ طالبہ اکیڈمی سے واپس جا رہی تھی کہ ملزمان زبردستی کھیتوں میں لے گئے۔اوباش نوجوانوں نے طالبہ کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جب کہ طالبہ کی جانب سے مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔نارووال پولیس نے کہا کہ گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔