پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(پی این ایچ)پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گرانڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق کامیاب تربیتی فائر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے زیرِ اہتمام کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے، فتح 4 طویل فاصلے تک انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کروز میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربے کو سراہا ہے۔