واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے معاہدے کے امکانات روشن ہیں اور مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوءی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ آبناءے ہرمز نہ کھولی گءی تو ایران کی اہم تواناءی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاءے گا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے حوالے سے ایک نءے اور زیادہ معقول نظام کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ان بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے اور امکان ہے کہ جلد معاہدہ طے پا جاءے گا۔صدرٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری مذاکرات دانش مندانہ قیادت کے ساتھ ہو رہے ہیں اور امریکا اس تنازع کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ فریقین جلد کسی نتیجے پر پہنچ جاءیں گے۔تاہم امریکی صدر نے اپنے بیان میں سخت انتباہ دیتے ہوءے کہا کہ اگر کسی وجہ سے معاہدہ نہ ہو سکا اور آبناءے ہرمز کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو امریکا ایران کی اہم تواناءی تنصیبات کو نشانہ بناءے گا۔ ان میں بجلی گھر، تیل کے کنویں، جزیرہ خارگ اور دیگر اہم انفراسٹرکچر شامل ہو سکتے ہیں۔
آبنائے ہرمز نہ کھولی تو ایران کی توانائی تنصیبات تباہ کردیں گے: ٹرمپ
