ابوظہبی (پی این ایچ)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی مثال قائم کرتے ہوئے مسلسل دسویں سال دنیا کا محفوظ ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، یہ درجہ بندی شہری تحفظ، امن و امان اور عوامی سلامتی کے جامع نظام کی بنیاد پر سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ابوظہبی نے عالمی سیفٹی انڈیکس میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جدید پولیسنگ، مثر قانون نافذ کرنے والے ادارے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور کمیونٹی کے ساتھ مضبوط رابطہ اس کامیابی کے اہم عوامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی میں جرائم کی شرح کم ترین سطح پر ہے جبکہ شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کے لیے محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، یہی وجوہات ہیں کہ ابوظہبی کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں مسلسل برتری حاصل ہو رہی ہے۔
ابوظہبی ایک بار پھر دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار، مسلسل دسویں سال عالمی اعزاز
