واشنگٹن(پی این ایچ) ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر حملے کی دھمکی،معاہدہ نہ کیا تو بمباری کردینگے،امریکی فوج تیار بیٹھی ہے،امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری توقع ہے کہ بمباری ہوگی ایران نے متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، اب سیز فائر میں مزید توسیع نہیں ہو گی۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیخلاف ملٹری آپریشن کے دوبارہ آغاز کیلئے تیار ہیں، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا، ایران میں جو کچھ ہوا وہ حکومت کی تبدیلی ہے۔ جے ڈی وینس اور امریکی حکام مذاکرات کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکا جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کے ساتھ معاہدہ کر لے گا، ایران کے پاس مذاکرات کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں، ہم نے ان کی قیادت کو ختم کر دیا، نئی قیادت زیادہ معقول ہے۔مجھے کم عقل اور غدار لوگوں کی پرواہ نہیں، ہم نے وینزویلا پر 45 منٹ میں قبضہ کر لیا تھا۔
امریکی صدر کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں حملے کی دھمکی
