ایک ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے،سرپرائز ہو سکتا ہے،ٹرمپ

ایریزونا (پی این ایچ)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تہران سے ڈیل کا عمل اچھی طرح جاری ہے، مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے، پاکستان کا مشکور ہوں۔امریکی صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کافی نکات پر اتفاق ہوگیا، میں نہیں سجھتا باقی اختلافات اتنے اہم ہیں، معاہدہ ہوتے ہی ناکہ بندی ختم کر دی جائے گی، ایران جنگ میں سو فیصد اہداف حاصل کر لئے۔اپنے خطاب میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیارنہیں ہوں گے، امریکا ایران کی نیو کلیئرڈسٹ حاصل کرے گا، تباہ کئے گئے جوہری پلانٹ کی باقیات بھی واپس لائیں گے، کسی مالی لین دین کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔نیٹو کی جانب سے کال موصول ہوئی، ہمیں نیٹو کی ضرورت نہیں ان کو ہماری ضرورت ہے، کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے،سرپرائز ہو سکتا ہے۔امریکی صدر نے پاکستان سے اظہار تشکر کیا، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف میں بولے دونوں عظیم شخصیات ہیں۔