سڈنی (پی این ایچ)پاکستان میں دہشتگردی و انتہا پسندی میں ملوث بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے )پر آسٹریلیا نے پابندی عائد کر دی۔آسٹریلوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بی ایل اے پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے اور دہشتگردی و انتہاپسندی کے خلاف آسٹریلیا کسی صورت نرمی نہیں دکھائے گا.بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب سمیت تین افراد پر مالی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔کالعدم تنظیم سے تعلق یا مالی معاملات رکھنے والوں کو بھاری جرمانے اور 10 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آسٹریلی حکام کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے کے کارندوں سے لین دین یا ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بلوچ لبریشن آرمی آسٹریلیا میں بھی کالعدم
