پیرس (پی این ایچ)فرانس کے صدر ایمانیوئل میکرون نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فورس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنا لبنانی حکومت کی ذمے داری ہے۔عرب میڈیاکے مطابق فرانسیسی صدر نے کہا کہ جنوبی لبنان میں ہفتے کی صبح یونیفل پرمسلح گروپ نے گھات لگاکر فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ مسلح حملے میں بین الاقوامی فورس میں شامل فرانسیسی اہلکار ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ایمانیوئل میکرون نے کہا کہ بین الاقوامی فورس پرحملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنا لبنانی حکومت کی ذمے داری ہے۔انہوںنے کہاکہ لبنانی حکومت ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائے، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
بین الاقومی فورس پر حملہ، ملوث افراد کی گرفتاری لبنانی حکومت کی ذمے داری ہے، ایمانیوئل میکرون
