عراقچی روس پہنچ گئے،پیوٹن سے ملاقات میں اہم فیصلے کا امکان

خسینٹ پیٹرز برگ (پی این ایچ)امریکہ ایران جنگ کے دوران اہم ترین اقدام،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روس پہنچ گئے،اطنے دورے کے موقع پر وہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن سمیت اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔عباس عراقچی نے کہا کہ یہ دورہ تہران اور ماسکو کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت کو جاری رکھنے کے لیے ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات جنگی صورتحال اور اس کی تازہ پیش رفت پر بات چیت کا ایک اہم موقع ثابت ہوگی۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو ’انتہائی مفید‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ ایران اور عمان اس اہم آبی گزرگاہ کے ساحلی ممالک ہیں، اس لیے دونوں کے درمیان مسلسل رابطہ اور ہم آہنگی ضروری ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب آبنائے ہرمز سے گزرنے والی عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان اس معاملے پر اعلیٰ سطح کا اتفاق پایا جاتا ہے اور دونوں ممالک نے ماہرین کی سطح پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔