ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی گلبدین حکمت یار سے ہسپتال میں ملاقات

کوالالمپور(پی این ایچ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی اسپتال پہنچ کر عیادت کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انور ابراہیم نے گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک پرانے دوست اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی، جو اس وقت ملائیشیا میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔انور ابراہیم نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں مسلسل صحت یابی اور تندرستی عطا فرمائے اور تمام طبی امور میں آسانی پیدا کرے۔