راولپنڈی (پی این ایچ)چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے، تربیتی وفود کے تبادلوں میں اضافہ اور دفاعی تعلقات کو نئی وسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معزز مہمان نے پاکستان مسلح افواج کی اعلی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کیلئے ان کی خدمات کی تعریف کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ساتھ پائیدار اور دیرپا دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز سے بنگلہ دیشی ایئر چیف کی ملاقات
