لاہور (پیٹریاٹک نیوز حب) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیزن 11کے میچ میں کراچی کنگز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9وکٹوں سے شکست دے دی ۔پی ایس ایل 11کا سینتیس واں میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اووروں میں 6وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے ،اوپنرز شمائل حسیناور خواجہ نافع بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے ، تیسری وکٹ کی شراکت میں ریلی روسواور کپتان سعود شکیل نے 148رنز کا اضافہ کیا،ریلی روسو 90اور سعود شکیل 57رنز بناکر آئوٹ ہوئے ،دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز اور جہانداد خان 3،3رنز بناکر آئوٹ ہوئے ،دنیش چندیمل30اور الزاری جوزف2رنز بناکر نائوٹ آئوٹ رہے ۔ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، رضوان اللہ اور عباس آفریدی نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ 196رنز کے ہدف کے حصول کے لیے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے 18.3اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر199رنز بناکر میچ جیت لیا ۔کراچی کنگز کے واحد آئو ٹ ہونے والے کھلاڑی جیسن رائے تھے وہ 20رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ڈیوڈ وارنر 90اور رضا ہینڈرکس87رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ،دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 141رنز کا اضافہ کیا اور ناٹ آئوٹ رہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جہانداد خان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
کراچی کنگز کی شاندار فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9وکٹوں سے شکست
