کراچی (پی این ایچ)پاکستان کی معروف اداکارہ رمشا خان کی خوشحال خان کے ساتھ نکاح کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔رمشا خان اور خوشحال خان نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل بریانی میں مرکزی کردار نبھایا اور ناظرین کی تعریفیں سمیٹیں۔اس سے قبل دونوں کو نجی ٹی وی کے ڈرامے میں ساتھ دیکھا گیا جہاں شائقین ان کی کیمسٹری کو سراہتے تھے اور انہیں زیادہ بار ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے تھے۔ اداکار بعد میں اپنے لنک اپ افواہوں کی وجہ سے سرخیوں میں آئے جو ان کے نکاح کی خبروں اور تصاویر کے لیک ہونے کے بعد سچ ثابت ہوئی۔حال ہی میں رمشا خان کا چار ماہ پرانا انٹرویو دوبارہ منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی اداکار نکاح پر یقین رکھتے ہیں اور جب وہ اسے آفیشل بنانا چاہتے ہیں تو مختلف ذرائع سے تصاویر یا خبریں لیک کر دیتے ہیں۔رمشا خان نے کہا کہ یہاں کام کے بارے میں افواہیں رشتوں سے زیادہ بکتی ہیں لیکن ہاں ایک مخصوص کمیونٹی ہے جو اداکاروں کی ڈیٹنگ لائف پر نظر رکھتی ہے تاہم اس سے کیرئیر کو کوئی نقصان نہیں ہوتا، یہاں یہ زیادہ پریشان کن نہیں ہوتا، اس کے علاوہ ہم لیو ان ریلیشن شپ سے زیادہ نکاح اور شادی پر یقین رکھتے ہیں، ہماری ایک چھوٹی انڈسٹری ہے جہاں ہمارے پاس پاپا رازی کلچر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جان بوجھ کر اپنی تصاویریں منیجرز یا دوسروں کو بھیجتے ہیں تاکہ انہیں لیک کیا جاسکے اور ایسا تب کرتے ہیں جب ہم اپنے تعلقات کو عام کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ رمشا خان نے حال ہی میں اپنے نجی نکاح کے لمحات لیک کرنے پر سوشل میڈیا پیجز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد مداح اور سوشل میڈیا صارفین ان سے ناراض ہوگئے۔
ہمیں پاپا رازی کی ضرورت نہیں، جان بوجھ کر تصاویر لیک کروادیتے ہیں، رمشا خان
