بہو پر سسرال کی خدمت کی ذمہ داری ڈالنا مناسب نہیں، مریم نفیس

لاہور(پی این ایچ) اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ بہو پر سسرال کی خدمت کی ذمہ داری ڈالنا مناسب نہیں،ساس ہمیشہ خود کو صحیح اور بہو کو نالائق سمجھتی ہیں۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے کہا کہ گھریلو تنازعات کی ایک بڑی وجہ ساس کا رویہ ہے،بہو پر یہ ذمہ داری ڈالنا مناسب نہیں کہ وہ سسرال کی خدمت کرے، اسلامی تعلیمات میں بھی یہی ہدایت ہے کہ شادی کے بعد اولاد کو اپنی علیحدہ زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ساس خود کو ہمیشہ صحیح اور بہو کو ہر کام میں نالائق سمجھتی ہیں، اسی سوچ سے گھروں میں مسائل جنم لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ میرا بیٹا عیسیٰ ابھی ایک سال کا بھی نہیں ہوا، تاہم میں ذہنی طور پر ابھی سے یہ تیاری کر رہی ہوںکہ بیٹے کو شادی کے بعد الگ کردوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جن خاندانوں میں مالی حالات علیحدہ گھر کی اجازت نہ دیں، وہاں بھی بہو کو گھر کے اندر اتنی جگہ اور آزادی ضرور ملنی چاہئے کہ وہ اپنا کچن الگ کرسکے۔