اسلام آباد(پی این ایچ)آزادکشمیر حکومت نے مظفرآباد شہر کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں مظفرآباد ترقیاتی ادارہ( ایم ڈی اے )مختلف اقدامات کو حتمی شکل دے گا۔ترقیاتی ادارہ کے مطابق اس منصوبے کے تحت مظفرآباد شہر میں لینڈ سکیپنگ،گرین بیلٹس کی بہتری،ڈیکوریٹو لائٹنگ،مختلف مقامات پر ایل ای ڈیز کی تنصیب،دارالحکومت کے داخلی راستوں کی تزئین و آرائش،موسمی شجر کاری سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔اس مقصد کیلئے ایک بڑے منصوبے کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے جس کا دفتری کام مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
آزادکشمیر حکومت کا مظفرآباد شہر کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ
