اسلام آباد (پی این ایچ) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان لبنان میں اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں معصوم جانوں کا ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدامات خطے امن اور بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، پاکستان لبنان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس سے ٹیلفونک گفتگو ہوئی جس میں فریقین نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں عارضی جنگ بندی کے مکمل نفاذ کی اہمیت پر زور دیا گیا، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نے پاکستان کی امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوششوں میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
اسرائیل کے لبنان پر حملے امن کوششوں کےلئے خطرہ ہیں،پاکستان
