اسلام آباد(پی این ایچ)عدالت نے تاجر عامر اعوان کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام مقرب نے کیس پر سماعت کی، پولیس کی جانب سے ملزمان کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے آلہ قتل اور چوری شدہ مال برآمد کرنا ہے، عدالت نے ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 6 اپریل کو دوبارہ پیش کرنیکا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے تھانہ شہزاد ٹان کی حدود مارگلہ ٹان میں 30 مارچ کو مسلح ملزمان نے فارم ہاس میں گھس کر معروف بزنس مین عامر اعوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، واقعے کا مقدمہ مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں تھانہ شہزاد ٹاون میں درج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد،تاجر عامر اعوان قتل کیس میں ملوث پانچ ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
