اسلام آباد(پی این ایچ)اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود سے 4لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دومرد، ایک عورت اور ایک بچہ شامل ہے، چاروں افراد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول حبیب الرحمن سیکیورٹی گارڈ ہے جو فیملی کے ساتھ رہائش پزیر تھا۔اطلاع دینے والے سیکیورٹی گارڈ اور اہل محلہ کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔
اسلام آباد،دومرد، ایک عورت، ایک بچے کی لاشیں برآمد
