اسلام آباد میں دوبارہ مزاکرات پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے، نیئر بخاری

اسلام آباد (پی این ایچ)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ اسلام آباد میں امریکہ ایران دوبارہ مزاکرات پاکستان کے پرخلوص کردار پر اعتماد کا مظہر ہے۔ اپنے بیان میں نیئر بخایر نے کہاکہ عالمی سطح پر مستقل امن کیلئے پاکستان کے تاریخی کردار کا اعتراف پاکستان کا اعزاز ہے،جنگ بندی میں توسیع پاکستان بلکہ دنیا بھر کیلئے بڑی کامیابی ہوگی ۔ نیئر بخاری نے کہاکہ امن کی کاوشیں اور کوششیں انسانیت کی بقاء کیلئے امید کا پیغام ہیں،طاقت کے استعمال کی بجائے مکالمے کو ترجیع عالمی سطح پر نئے امکان کی نوید ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پاکستان نے زمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر اپنی حیثیت کو موثر انداز میں منوایاہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت فیلڈ مارشل وزیراعظم اور حکومتی اتحادی قائدین کی بصیرت اور تدبر سے پاکستان عالمی سطح پر مؤثر ثالث کے طور پر ابھر رہا ہے ۔