اسلام آباد(پی این ایچ)وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر نے پیر 20 اپریل 2026 کو ورک فرام ہوم پر عملدر آمدکیا ۔کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں قائم تمام وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی ادارے گھر سے کام کر نے کا بتایاگیاتاہم افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں اور ضرورت پڑنے پر مختصر نوٹس پر دفتر پہنچنے کے لیے تیار رہیں۔
اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر کیلئے ورک فرام ہوم
