اسلام آباد،تہران (پی این ایچ)ایرانی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے مذاکرات میں آبنائے ہرمز کا معاملہ اور چند دیگر امور بدستور شدید اختلاف کا سبب بنے،حکومت ایران اس بات پر قائم ہے کہ لبنان میں اس وقت تک مکمل جنگ بندی نہیں ہوئی اور یہ کہ امریکا کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو مجبور کرے کہ وہ اس وعدے کو پورا کرے۔ایرانی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ آبنائے ہرمز کا معاملہ اور چند دیگر امور بدستور شدید اختلاف کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے تاہم ماہرین اور تکنیکی سطح پر مزید بات چیت کی ضرورت محسوس کی گئی جس کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں مزید بات چیت ہوگی تاکہ ان امور کو حتمی شکل دی جاسکے۔ایرانی میڈیا کے مطابق حکومتِ ایران اس بات پر قائم ہے کہ لبنان میں اس وقت تک مکمل جنگ بندی نہیں ہوئی اور یہ کہ امریکا کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو مجبور کرے کہ وہ اس وعدے کو پورا کرے اور ایرانی وفد یہ معاملہ مذاکرات کے کمرے میں موجود پاکستانی ثالث کے سامنے سنجیدگی سے اٹھا رہا ہے۔
امریکہ، ایران مذاکرات میں آبنائے ہرمز و دیگر امور بدستور شدید اختلاف کا سبب بنے
