اسلام آباد (پی این ایچ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ امریکی حملے کا ٹل جانا عارضی بہتری ہے، پاکستان سمیت چار برادر اسلامی ممالک اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ امریکی حملے کا ٹل جانا عارضی بہتری ہے، پاکستان سمیت چار برادر اسلامی ممالک اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ پائیدار امن کے لئے مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلامی برادری کا اس بات پر متفق ہونا ضروری ہے کہ اسرائیل کا وجود اب عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عرب اور خلیجی ممالک فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی صورت میں ہی اپنے ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔
امریکی حملے کا ٹل جانا عارضی بہتری ہے، مولانا فضل الرحمن
