اوکاڑہ ،سفاک بھائی نے فائرنگ کر کے دو بہنیں قتل کر ڈالیں

اوکاڑہ (این این آءی)اوکاڑہ کے علاقے شادمان کالونی میں سگے بھائی کی فاءرنگ سے دو بہنیں جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گءی۔ذراءع کے مطابق ملزم نے اپنی تینوں بہنوں پر اندھا دھند فاءرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔واقعہ کے نتیجے میں دو بہنیں موقع پر ہی دم توڑ گءیں جبکہ شدید زخمی ہونے والی لڑکی کو طبی امداد کےلءے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اطلاع ملتے ہی اوکاڑہ پولیس موقع پر پہنچ گءی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کاررواءی شروع کر دی۔ذراءع نے بتیاا کہ بہنوں کو قتل کرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ پولیس کی جانب سے مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔Èءی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوءے Èر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی، Èءی جی پنجاب نے ڈی پی او اوکاڑہ کو فاءرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔Èءی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لءے تمام وساءل بروءے کار لاءیں، ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، انوسٹی گیشن و فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گءیں، ڈی پی او نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لءے ٹیمیں تشکیل، جلد گرفتار کر لیں گے۔