لاہور( پی این ایچ)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج(پیر) صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔اجلاس میں محکمہ اطلاعات و ثقافت سے متعلق سوالات کے جواب دئیے جائیں گے۔ توجہ دلا نوٹسزاور تحاریک التوائے بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔اجلاس میں پرونشل ایمپلائی سوشل سکیور( ترمیمی) بل متعارف کرایا جائے گاجبکہ چار آرڈیننسز بھی ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔امن و امان کی صورتحال پر عام بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔
اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس (آج) ہوگا
