ایران امریکہ مذاکرات، ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، فیلڈ مارشل ،وزیر خارجہ نے استقبال کیا

اسلام آباد (پی این ایچ)ایران امریکہ مذاکرات، ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، فیلڈ مارشل ،وزیر خارجہ نے استقبال کیاجبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔یہ مذاکرات امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر 28 فروری کو کیے گئے حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے دوران طے پانے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کے پس منظر میں ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے رواں ہفتے کی گئی اپیل کے بعد فریقین کے درمیان عارضی جنگ بندی ممکن ہوئی، جس کے بعد ہفتہ کو باضابطہ مذاکرات شیڈول کیے گئے ہیں۔ ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جبکہ وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکریٹری، ایران کے مرکزی بینک کے گورنر اور دیگر ارکانِ پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔