بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رہنمائوں کے نام جیل حکام کو ارسال

اسلام آباد (پی این ایچ)پاکستان تحریکِ انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رہنمائوں کے نام کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی۔فہرست میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں، ان کے علاوہ لطیف کھوسہ، بابر اعوان، حامد خان، انتظار پنجوتھا کے نام بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے یہ رہنما (آج) جمعرات کو اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے جس میں پارٹی امور اور موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔اس سے قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروائی گئی تھی۔منگل کے روز سابق وزیرِ اعظم جیل کانفرنس روم میں اہلیہ کے ہمراہ آدھا گھنٹہ رہے، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مقدمات پر تبادلہ خیال کیا۔جیل ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کی ملاقات جیل مینول کے مطابق ہر منگل کو کروائی جاتی ہے۔