بشریٰ بی بی کی آنکھ کا فالو چیک اپ، ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی (پی این ایچ)بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری کے بعد فالو چیک اپ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔ اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر عارف خان اور پروفیسر ندیم قریشی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کی سرجری کے بعد طبی معائنہ کیا، بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فالو اپ چیک اپ کے بعد مزید علاج کے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 16 اپریل کی شام بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی جبکہ سرجری کے بعد ایک رات ہسپتال میں قیام کے بعد دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت کی تھی جس پر جیل انتظامیہ نے فوری طور پر ماہرینِ امراضِ چشم سے معائنہ کروایا، جس پر ان کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ تشخیص ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اطلاع دی گئی کہ بشری بی بی کو رات میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔