ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی ،60 فیصد سرکاری گاڑیاں بند،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پی این ایچ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سرکاری اخراجات میں کمی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو فی الفور بند کر نے کی ہدایت کرتے ہوءے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور طبقے کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،ڈیجیٹل نظام کو بروءے کار لاتے ہوءے عوامی ریلیف کے اقدامات عام آدمی تک پہنچاءیں گے۔ پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت خلیجی بحران کے پیٹرولیم مصنوعات پر اثر، پاکستان میں موجودہ ذخاءر اور عوامی ریلیف کے اقدامات ہر جاءزہ اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوءے وزیر اعظم نے کہاکہ کمزور اور متوسط طبقے کے لوگوں کو مزید ریلیف فراہم کرنے کیلءے کوشاں ہیں۔ انہوںنے ایک بار پھر واضح کیاکہ مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور طبقے کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ اجلاس کے دور ان بتایاگیاکہ صوباءی حکومتوں کے ساتھ مل کر ممکنہ ریلیف سے استفادے کیلءے موٹرساءیکل اور رکشوں کے حامل افراد کی ملکیتی رجسٹریشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلءے روابط مربوط کءے جار ہے ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ سرکاری اخراجات میں کمی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو فی الفور بند کیا،موجودہ حالات میں قربانی کا سلسلہ حکومتی اخراجات میں کٹوتی سے شروع کیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کو بارہا مسترد کرکے بچت کے اقدمات سے حاصل شدہ رقم عوامی ریلیف کیلءے بروءے کار لاءی گءی۔ شہبازشریف نے کہاکہ ڈیجیٹل نظام کو بروءے کار لاتے ہوءے عوامی ریلیف کے اقدامات عام آدمی تک پہنچاءیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عالمی سطح پر بحران کے باوجود بروقت فیصلوں کی بدولت اللہ کے فضل و کرم سے ایندھن کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنے دیا گیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کے حوالے سے سفارتی محاذ پر بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ اجلاس کو ایندھن کی بچت کیلءے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد، آءندہ کے لاءحہ عمل پر تجاویز اور موجودہ اسٹاک پر تفصیلی بریفنگ دی گءی۔اجلاس کو وزیرِ اعظم کے ایندھن کی بچت کے اقدامات پر عملدرآمد اور سادگی مہم پر پیش رفت پر انٹیلیجینس بیورو کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گءی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی بچت و سادگی مہم پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ بتایاگیاکہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلءے ایندھن کے مناسب ذخاءر موجود اور آءندہ کیلءے بھی انتظامات کءے جا رہے ہیں۔ بتایاگیاکہ اشرافیہ کی بڑی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہاءی آکٹین ایندھن پر لیوی میں اضافے سے جیٹ فیول کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آءی۔ بتایاگیاکہ وزیرِ اعظم کی بچت مہم کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلءے ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ اجلاس کو آءندہ کے لاءحہ عمل کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گءیں۔اجلاس میں ناءب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد آصف، احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، سید مصطفی کمال، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ، رانا مبشر اقبال، سردار اویس خان لغاری، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاونین خصوصی طارق فاطمی، طلحہ برکی، ارکان قومی اسمبلی انجینءر قمر الاسلام، ریاض الحق، حافظ محمد نعمان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی