پشاور(پی این ایچ)خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع خیبر کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ضلع خیبر میں تیراہ ڈی پاپولیشن سرگرمیوں کے لیے 4 ارب روپے جاری کیے۔محکمہ خزانہ کے مراسلے کے مطابق جاری فنڈز موجودہ مالی سال 2025ـ26 کے دوران خرچ کیے جائیں گے، فنڈز صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔مراسلے کے مطابق 4 ارب روپے پی ڈی ایم اے کے اسپیشل ڈپازٹ فنڈ اکاؤنٹ میں رکھے جائیں گے۔محکمہ خزانہ کے مراسلے کے مطابق فنڈز کمرشل بینک اکاؤنٹ میں منتقل نہیں کیے جا سکیں گے، فنڈز کے استعمال سے قبل تمام مالی و ضابطہ جاتی تقاضے پورے کرنا لازم ہوگا۔
تیراہ آپریشن کے متاثرین کیلئے 4ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور
