اسلام آباد(پی این ایچ)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ریاض پہنچ کر حج 2026 کے انتظامات سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو سعودی عرب پہنچے گی۔ریاض آمد پر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے عہدیداران نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اس سال عازمین کے لیے رہائش، کھانے پینے اور سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جو سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے تعاون سے ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے ذریعے مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز رفتار سفر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
حج 2026، وفاقی وزیر مذہبی امور کا مبارک سفر کی پہلی پرواز کا اعلان
