تلہ گنگ(پی این ایچ)تلہ گنگ کا بڑا اعزاز۔انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ہیومن راءیٹس انٹر نیشنل موومنٹ نے راولپنڈی ڈویژن لیڈیز ونگ کی صدارت کے لیے دختر تلہ گنگ خالدہ بلوچ کے نام کا نوٹفکیشن جاری کردیا۔ہیڈ آفس جنیوا کی اس تنظیم نے گزشتہ دو دھاءیوں سے اپنے نام کا ڈنکا بجا رکھا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا کے نماءندوں سے بات کرتے ہوءے نومنتخب صدر میڈم خالدہ بلوچ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ہیومن راءیٹس انٹرنیشنل موومنٹ کے پلیٹ فارم تلے میں نہ صرف تلہ گنگ بلکہ پورے ڈویژن راولپنڈی میں انسانی حقوق کی جنگ لڑ کر اپنے تلہ گنگ کا نام روشن کروں گی۔
دخترتلہ گنگ خالدہ بلوچ ہیومن رائیٹس انٹر نیشنل موومنٹ راولپنڈی ڈویژن لیڈیز ونگ کی صدر مقرر
