اسلام آباد (پی این ایچ)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ہم ختم کرنے کا اعلان کیا ہے،۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی نے بانی کی صحت کو لے کر احتجاج کیا، ہم صحت کے معاملے کو عدالت لے کر گئے، ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ ذاتی معالجین کو ملایا جائے۔راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ پارلیمنٹ کو جیل خانہ بنا دیا گیا تھا، ہم پارلیمنٹ سے باہر جا رہے تھے کہ راستے بند کر دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ احتجاج میں ہم پر بہت سی بندشیں لگا دی گئیں، بانی کی آنکھ سے متعلق خبر آئی تو محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم بھوک ہڑتال کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اسی لیے احتجاج کیا کہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دی جائے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بہنوں کے جذبات درست ہیں اور ان کو ملاقات کی اجازت دی جائے، بانی کی آنکھوں کی بہتری کی ہمیں اْمید ہے، انہیں شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
راجہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ختم کر نے کا اعلان
