راولپنڈی (پی این ایچ)راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر وزیر آباد بائی پاس کے قریب مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بس لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ترجمان کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا گیا۔بتایا گیا کہ تمام مسافروں کو متبادل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
راولپنڈی جی ٹی روڈ پر مسافر بس میں آتشزدگی
