بھمبر(پی این ایچ)ازادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر سے گرفتار کر لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق انہیں میر پور میں زیرحراست رکھا جائیگا،تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی کال کے بعد گرفتاریوں کا عمل شروع کیا گیا ہے .سردار عبداالقیوم نیازی نے وزارت عظمی سے ہٹائے جانے کے باوجود تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار نہیں کی تھی.ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے حکم پر عمل میں آئی ہے،دوسری جانب تحریک انصاف چیف آرگنائزر پی ٹی آئی ویمن ونگ آزادکشمیر خولہ خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد ہی سہی پر جمہوریت کا گلہ مت گھونٹا جائے،تحریک انصاف کے کارکنوں کو آئین و قانون کے تحت احتجاج سے مت روکا جائے،سردار عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،صدر جماعت کوجلد ازجلد رہا کیا جائے ورنہ حالات کی ذمہ داری آزادکشمیر میں مسلط حکومت پر ہوگئی.
سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا
