سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا نوجوان چھت سے گر کر جاں بحق

لاہور(پی این ایچ)لوئر مال کے علاقہ بلال گنج میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جان بحق ہو گیا۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق 16سالہ عبد اللہ پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گرکر شدیدزخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔متوفی سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا ہوا تھا۔پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔